سونا مہنگا ! قیمت میں اچانک اضافہ، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

ہماری ویب  |  Apr 22, 2021

ملک میں سونے کی قیمت نے اونچی چھلانگ لگادی جس کے باعث سونا مہنگا ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کی گولڈ مارکیٹس میں فی تولہ سونے کی قدر 400 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ چار ہزار روپے جا پہنچی ہے۔

جبکہ دس گرام سونا 343 روپے مہنگا ہو کر 89 ہزار 163 روپے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا آٹھ ڈالر کے اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More