ایشوریا رائے طلاق لینے والی ہیں؟ اداکارہ نے کھل کر بتا ہی دیا

بول نیوز  |  Apr 22, 2021

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے سے اکثرو بیشتر انٹرویوز میں ان کی شادی شدہ زندگی اور طلاق سے متعلق سوالات کیے جاتے ہیں تاہم اس مرتبہ ایشوریا نے کھل کر جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاداکارہ ایشوریا رائے نے اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں نے انسٹاگرام پر بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ پھولوں کے گلدستے کے سامنے کھڑی ہیں جبکہ تصویر میں ابھیشک بچن بھی ویڈیو کال پر موجود ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AishwaryaRaiBachchan (@aishwaryaraibachchan_arb)

انڈین میڈیا پر اداکار ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک انٹرویو بھی وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان نے ایشوریا رائے سے پوچھا کہ آپ لوگوں کی شادی کی رسومات بہت دن تک چلی تھی ایسے جشن کے بعد تو طلاق لینا بہت مشکل ہوتا ہے؟

میزبان کے سوال پر ایشوریا رائے نے دوٹوک جواب دیا کہ ہماری شادی شدہ زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے اور ہمیں طلاق سے متعلق کسی قسم کے خیالات نہیں آتے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن اور ایشوریا رائے نے 20 اپریل 2007 کو شادی کی تھی جس سے ان کی 9 سال کی بیٹی ہے۔

 

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More