پی آئی اے نے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا

بول نیوز  |  Apr 22, 2021

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے عملے کی ویکسینیشن کا کام تیز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او  پی آئی اے ارشد ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے پائلٹس سمیت فضائی میزبانوں کی ویکسینیشن شروع کردی، مئی کے اوائل تک پائلٹس، فضائی میزبانوں کی کورونا ویکسین کا ہدف مقرر  کیا جائے گا۔

سی ای او  پی آئی اے نے کہا کہ ویکسینیشن کا عمل کراچی ، لاہور اسلام آباد میں شروع کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں قومی ایئر لائن کے تمام فرنٹ لائن ورکرز کو ویکسین لگائی جائیگی۔

ارشد ملک نے یہ بھی کہا کہ 250 سے زائد پائلٹس اور فضائی میزبانوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، پی آئی اے مکمل طور پر محفوظ عملے کے ساتھ پرواز کرنے والی پہلی پاکستانی ایئر لائن بن گئی ہے۔

سی ای او  پی آئی اے ارشد ملک نے مزید کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ اپنے مسافروں اور ملازمین کی حفاظت کے لئے پرعزم ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے تمام مسافر کورونا وائرس کی وبا سے محفوظ رہیں، حکومتی مروجہ تمام حفاظتی اقدامات پر مکمل طور پر عمل کیا جارہا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More