پاکستان میں کورونا سے آج مزید 115 افراد جان کی بازی ہار گئے

بول نیوز  |  Apr 23, 2021

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 115 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 16758 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 780458 ہے۔

تفصیلات کےمطابق آج سندھ میں کورونا سے 14 ، آزاد کشمیر میں کورونا سے 6 ، بلوچستان میں کورونا سے 2 ، پنجاب میں کورونا سے 54 جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 16758 ہوگئی ہیں۔

پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4576 ، بلوچستان میں 227 ، خیبرپختونخوا میں 3029 ، آزاد کشمیر میں 455 ،اسلام آباد میں 649 ، گلگت بلتستان میں 104، پنجاب میں 7718 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 54 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 7718 ہوگئی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More