بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا

بول نیوز  |  May 04, 2021

دنیا کے امیر ترین شخص اورمائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس اوران کی اہلیہ میں 27 سالہ بعد علیحدگی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس اور انکی اہلیہ  نے طلاق کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

pic.twitter.com/padmHSgWGc

— Bill Gates (@BillGates) May 3, 2021

بل گیٹس اور ان کی اہلیہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تعلقات پر بہت سوچ و فکر کے بعد شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ 27سالہ ازدواجی زندگی میں شاندار زندگی گزاری اور 3 بچوں کو پروان چڑھایا ہے۔

۔دونوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں علحیدگی کے باوجود فلاحی منصوبے مل کر چلاتے رہیں گے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More