امریکہ، آئندہ ہفتے بچوں کیلئے ویکسین کی ہنگامی منظوری دیئے جانے کا امکان

بول نیوز  |  May 04, 2021

امریکہ میں آئندہ ہفتے بچوں کیلئے کووڈ ویکسین کی ہنگامی منظوری دے دی جائیگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آئندہ ہفتے بچوں کیلے فائزرکمپنی کی کووڈ ویکسین کی ہنگامی منظوری متوقع کی جارہی ہے۔

منظوری کی صورت میں ویکسین 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کیلئے مؤثر ہوگی۔

12 تا 15 سال عمر کے بچوں کیلے ویکسین کے استعمال کی سفارشات پر فیڈرل ویکسین ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی ایف ڈی اے منظوری کا فیصلہ کرے گی۔

خیال رہے کہ فائزر نے رضاکارانہ طور پر پیش ہونے والے 12 تا 15 سال کی عمر کے دو ہزار سے زائد بچوں پر ویکسین کی اسٹڈی کے نتائج مارچ میں جاری کیے تھے۔

ویکسین کے بچوں پر تجربے کے بعد عمومی سائڈ ایفیکٹس ویکسین کی دوسری ڈوز کے بعد درد ، بخار سردی لگنے اور تھکان کی صورت میں سامنے آئے تھے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More