ٹوئٹر اکاونٹ بند ہونے پر کنگنا رناوٹ کا ردعمل سامنے آ گیا

ہم نیوز  |  May 04, 2021

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر کا اکاونٹ بند ہونے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوٹ کا ردعمل سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے ٹوئٹر پر نسل پرستی کا الزام لگاتے ہوئے  کہا کہ “ٹویٹر نے میری بات ثابت کردی ہے کہ وہ امریکی ہیں۔ ایک سفید فام شخص پیدائشی طور پر کسی بھورے شخص کو غلام بنانے کا حق رکھتا ہے اور وہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ نے کیا سوچنا ہے، کیا بولنا اور کیا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس بہت سے پلیٹ فارمز ہیں جنہیں میں اپنی آواز بلند کرنے کے لیے استعمال کرسکتی ہوں۔ ان پلیٹ فارمز میں ایک سینما بھی ہے جہاں میں اپنے فن کے ذریعے اپنی بات دوسروں تک پہنچا سکتی ہوں۔

خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ کے ٹوئٹر پر تیس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں،کنگنا متنازع ٹوئٹس کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں کنگنا نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد مغربی بنگال میں ہونے والے مبینہ تشدد پر تبصرہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس نصب کرنے کے معاملے پر اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں خاصی برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا ہر کوئی زیادہ سے زیادہ آکسیجن پلانٹس بنا رہا ہے، آکسیجن سلینڈرز ٹنوں کے حساب سے مل رہے ہیں۔

اداکارہ نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم کس طرح اس ساری آکسیجن کا بدلہ دے سکیں گے جو زبردستی ماحول سے لی جا رہی ہے؟

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More