بھارت میں موجود سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی کورونا میں مبتلا

ہم نیوز  |  May 04, 2021

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز چنئی سپر کنگ کے بیٹنگ کوچ و سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل ہسی بھی عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز چنئی سپر کنگ کے بولنگ کوچ لکشمی پتی بالاجی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی صورت حال کے باعث آئی پی ایل ملتوی کر دی گئی ہے۔

بھارت میں کورونا کیسز دو کروڑ سے بڑھ چکے ہیں، بھارت میں گزشتہ تیرہ روز سے کورونا کے یومیہ تین لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ کا بائیو سیکیور ببل بریک ہونے سے گزشتہ روز 2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

دو بھارتی کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہونے سے کولکتہ نائٹ رائیڈرز اوررائل چیلنجرز کے درمیان بنگلورمیں آج ہونے والا میچ ملتوی کر دیا گیا۔

بھارتی کھلاڑی وارن چکروردی اور سندیپ واریئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورون چکرورتھی بائیو ببل چھوڑنے کی اجازت لے کر اپنے کندھے کا سکین کرانے اسپتال گئے تھے۔

آئی پی ایل انتظامیہ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کا تعلق کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ٹسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More