معروف بھارتی اداکار کا خاندان عالمی وبا کا شکار ہو گیا

بول نیوز  |  May 05, 2021

بھارت کے معروف اداکار و ماڈل علی گونی کے خاندان میں کورونا کی تصدیق ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار علی گونی کی والدہ، بہن اور  ان کے چھوٹے 3 بھانجے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارت کے معروف شو بگ باس میں شرکت کرنے والے علی گونی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے خاندان میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن کے ہاں کورونا کے مریض ہیں، ان کی پریشانی میں سمجھ سکتا ہوں۔

I can understand what people are feeling jinke ghar wale are positive.. My most of the family members are positive from last 9 days My mom My sister her kids 💔 they are fighter the way they r fighting with this virus specially my baby munchkins ❤️ ya Allah reham 🙏🏼 take care

— Aly Goni (@AlyGoni) May 4, 2021

اداکار نے عوام سے اپیل کی کہ علامات ظاہر ہونے پر فوری ٹیسٹ کرائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں طبیعت خراب ہونے پر علی گونی نے ٹیسٹ کرایا تھا جو کہ منفی آیا تھا۔

علی گونی نے مداحوں سے خاندان کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ~ علی گونی (@alygoni)

اداکار علی گونی نے ٹئٹ میں مزید بتایا کہ ان کی والدہ، بہن اور ان کے تین بھانجے کورونا سے متاثر ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ  گزشتہ 9 روز سے ان کا خاندان اس وبا سے لڑ رہا ہے۔

گزشتہ دنوں قبل بھارت کے رئیلیٹی شو 14 کی فاتح و اداکارہ روبینہ دلیک کا بھی کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اداکارہ روبینہ دلیک نے انسٹاگرام پر ایک اہم پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے مداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بگ باس 14 کی فاتح نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں ایک ماہ کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرسکوں گی کیونکہ بدقسمتی سے میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rubina Dilaik (@rubinadilaik)

اداکارہ روبینہ نے بتایا تھا کہ میں اب اگلے 17 دن تک اپنے گھر میں ہی قرنطینہ میں رہوں گی۔

اُنہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ جن لوگوں نے مجھ سے حالیہ 5 سے 7 دنوں میں ملاقات کی ہے، وہ براہِ کرم! اپنا کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

روبینہ دلیک کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد اُن کے لیے جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ بھارت میں عالمی وبا نے شدت اختیار کی ہوئی ہیں اور دن با دن تیزی سے کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More