ہم متحد ہو کر پھر سے اس بیماری کو مات دے سکیں گے ، یاسمین راشد

بول نیوز  |  May 05, 2021

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ہم متحد ہو کر پھر سے اس بیماری کو مات دے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم پہلے بھی اس بیماری کو مات دے چکے ہیں اور متحد ہو کر پھر دے سکیں گے۔

ہم پہلے بھی اس بیماری کو مات دے چکے ہیں اور متحد ہو کر پھر دے سکیں گے-یہ ہم سب کی جنگ ہے اور اسے شکست دینا کوئ خاص مشکل نہیں-ہاتھ دھوتے رہیں، ماسک پہنیں اور سماجی دوری اختیار کریں-جو نہیں کرتا، اسے بھی کرنے پر مجبور کریں- #COVID19

— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) May 4, 2021

اپنے پیغام میں یاسمین راشد نے یہ بھی کہا کہ یہ ہم سب کی جنگ ہے اور اسے شکست دینا کوئی خاص مشکل نہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ ہاتھ دھوتے رہیں، ماسک پہنیں اور سماجی دوری اختیار کریں۔

اس سے قبل بھی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا تھا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ذریعے نجی اسپتالوں میں ہیلتھ کئیر ورکرز کی ویکسینیشن کو اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے ذریعے صوبہ بھرکے نجی اسپتالوں میں کورونا وائرس کا شکار مریضوں کا مکمل ڈیٹامرتب کیا جارہا ہے اور نجی اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے ایچ ڈی یو وارڈز کے بستروں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More