یہ گھریلو ٹوٹکے معدے میں تیزابیت سے نجات دلائیں

بول نیوز  |  May 07, 2021

رمضان المبارک میں عام طور پر اکثر لوگوں کو معدے میں تیزابیت اور پیٹ درد ہونے کی شکایات ہوتی ہیں جس کی کئی ساری وجوہات ہیں۔

ماہرین صحت کا کہناہے کہ معدے میں تیزابیت ہونے کی وجہ گیسٹرک گلینڈز میں تیزابی سیال کی سطح کا بڑھ جانا ہے۔

معدے میں تیزابیت کی وجہ کھانے کے درمیان طویل وقفہ، خالی پیٹ ہونا یا بہت زیادہ چائے اور کافی یا تمباکو نوشی کا استعمال ہے۔

عام طور پر معدے میں تیزابی سیال معمول سے زیادہ ہوجانے کے باعث سینے میں جلن اور تیزابیت کا احساس ہوتا ہے۔

ان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کرکے معدے کی تیزابیت سے نجات مل سکتی ہے۔

سونف

ماہرین صحت کہتے ہیں کہ معدے میں تیزابیت کی صورت میں کچھ مقدار میں سونف چبا لی جائے تو اس سے یہ شکایت کافی حد تک دور یوجائے گی اور پیٹ کے درد کی صورت میں آرام بھی ملے گا۔

اس کے علاوہ سینے کی جلد، پیٹ پھولنے اور بدہظمی سے بھی چھٹکارہ مل جائے گا۔

دار چینی

دار چینی معدے کی تیزابیت کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق دار چینی معدے کی صحت ہاضمے اور غذا کو جذب کرتے ہے۔ معدے میں تیزابیت کو دور کرنے کے لیے دار چینی کی چائے مفید ثابت ہوتی ہے۔

لونگ

لونگ میں قدرتی طور پر غذائی نالی میں گیس پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ الائچی اور لونگ کو کچل کر کھانا بھی مفید ہے۔ لونگ معدے میں تیزابیت کا علاج کرتی ہے اور طبیعت بحال کرتی ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More