دوسرا ٹیسٹ: پہلے روز کا اختتام، اظہر اور عابد کی سنچریاں

ہم نیوز  |  May 07, 2021

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 268رنز اسکور کر لیے ہیں۔

پاکستان نے زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

قومی ٹیم کی پہلی وکٹ جلد گر گئی جب عمران بٹ دو رن بنا کر آ وٹ ہو گئے۔

جس کے بعد اظہر علی اور عابد علی نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور سنچریاں اسکور کیں۔اظہر علی  126،فوادعالم 5 اور بابر اعظم 2 رنز بنا پولین لوٹ گئے۔

کھیل کے اختتام پر عابد علی 118 اور نائٹ واچ مین ساجد خان ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ باولر تابش خان کو کارکردگی دکھانے کا موقع دیا گیا ہے۔

فاسٹ باولر تابش خان زمبابوے کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ڈبیو کریں گے۔ ہیڈکوچ مصباح الحق نے تابش خان کو ٹیسٹ کیپ پہنائی۔

ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ امام الحق، شان مسعود، عابد علی، عمران بٹ کھیلے کوئی فرق نہیں پڑتا۔رینکنگ پر نہیں کارکردگی پر توجہ ہے۔ پرفارمنس بہتر ہو گی تو رینکنگ بھی بہتر ہوگی۔

دوسرے ٹیسٹ کیلئے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں کھلاڑیوں میں عابد علی، محمد رضوان، اظہرعلی، عمران بٹ، بابراعظم اور نعمان علی شامل ہیں۔ حسن علی، ساجد خان، تابش خان، شاہین آفریدی، حارث، فواد عالم اور فہیم اشرف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

ہرارے کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 116 رنز سے ہرایا تھا۔

اس سے پہلے قومی ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More