ملک بھر میں کورونا سے مزید 120اموات، 4109 کیسز رپورٹ

ہم نیوز  |  May 08, 2021

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 120 اموات اور 4 ہزار 109 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 797 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 54 ہزار 240 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں 48 ہزار 103 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.54 فیصد رہی۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 699 ہے اور 7 لاکھ 47 ہزار 755 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 8 ہزار 891 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 698، خیبرپختونخوا 3 ہزار 537، اسلام آباد 702، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 243 اور آزاد کشمیر میں 499 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 414، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 22 ہزار 520، پنجاب 3 لاکھ 14 ہزار 517، سندھ 2 لاکھ 89 ہزار 646، بلوچستان 23 ہزار 016، آزاد کشمیر17 ہزار 660 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 358 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 40 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More