تامل سنیما کے معروف اداکار کورونا کے باعث انتقال کر گئے

بول نیوز  |  May 08, 2021

بھارتی اداکار و کامیڈین پانڈو کورونا کے وبائی مرض کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل فلموں میں کام کرنے والے معروف اداکار و کامیڈین پانڈو چند روز قبل کورونا کے وبائی میں میں مبتلہ ہوئے تھے۔

اداکار میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد انہیں مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔

خیال رہے کہ اداکار پانڈو کا انتقال 74 سال کی عمر میں ہوا ہے، پانڈو تامل فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کرنے کے لئے جانے جاتے تھے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More