ریتھک روشن اور ایشوریا رائے بچن کی فلم کے سیٹ پر آتشزدگی

بول نیوز  |  May 08, 2021

بالی ووڈ اداکار ریتھک روشن اور ایشوریا رائے بچن کی فلم “جودھا اکبر” کا سیٹ آتشزدگی کی نذر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر کارجات میں این ڈی اسٹوڈیو میں بنایا گیا فلم “جودھا اکبر” کا سیٹ آگ لگنے کے باعث جل کر راکھ کا ڈھیر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کا کہناہے کہ مذکورہ اسٹوڈیو میں 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جودھا اکبر‘ کا پرانا سیٹ موجود تھا جو کہ آتشزدگی کے باعث راکھ کا ڈھیر ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More