کرونا پھیلاؤ کےپیش نظر ائیرلائنز کیلئے نئے ایس اوپیز جاری

سماء نیوز  |  May 08, 2021

فائل فوٹو

کرونا پھيلاؤ کے پيش نظر ائير لائنز کے لیے نئے ايس او پيز جاری کر دی گئیں جس کے تحت طیارے میں 20 فیصد سيٹيں خالی رکھنا لازمی قرار دیا گیا۔

سول ايوی ايشن (سی اے اے) نے نوٹيفیکيشن جاری کر ديا۔

نئے ہدايت نامے ميں قرار ديا کہ ایس او پیز کے تحت طیارے میں 20 فیصد نشستیں خالی رکھی جائیں۔ ایس او پیز پر عمل در آمد کرانے کے لیے متعلقہ ائیر پورٹس منیجرز کو ذمہ داری بھی سونپ دی گئی۔

نوٹيفکيشن ميں يہ بھی کہا گيا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ ائیر لائن کو جرمانے ہوں گے۔

سی اے اے نے مختلف ایئرلائنز کی جانب سے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور شکایات پر نوٹس ليا۔ ایئرلائنز ایس او پیز کی خلاف ورزی کرکے طیارے کو مکمل بھر کر لا رہی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More