ریلوے نے مزید عید اسپیشل ٹرینوں کی منظوری دے دی

بول نیوز  |  May 08, 2021

پاکستان ریلوے کی جانب سے عید کے موقع پر اضافی اسپیشل ٹرینوں کے لئے منظوری دے دی گئی ہے۔

راولپنڈی سے پشاور اور پشاور سے راولپنڈی کے درمیان عید اسپیشل ٹرین 10 مئی سے چلائی جائیگی اور 16 مئی تک روزانہ دونوں طرف سے ایک اسپیشل ٹرین چلے گی۔

کراچی سے  حیدرآباد کے درمیان 10 مئی سے 16 مئی تک روزانہ دونوں طرف سے اسپیشل ٹرینیں چلائی جائینگی۔

اسکے علاوہ کوٹری سے میرپورخاص کے درمیان بھی 10 مئی سے 16 مئی تک دونوں طرف روزانہ اسپیشل ٹرین چلائی جائینگی ۔

اسپیشل ٹرینوں کی تعداد میں اضافے کے بعد ٹرنیوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More