دوسرا ٹیسٹ: عابد علی کی ڈبل سنچری، پاکستان نے 510 رنز نز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی

ہم نیوز  |  May 08, 2021

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز عابد علی کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت 510 بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔

خیال رہے کہ ہرارے کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عابد علی اور عمران بٹ نے کیا۔ قومی ٹیم کی پہلی وکٹ جلد گر گئی جب عمران بٹ دو رن بنا کر آ وٹ ہو گئے۔

جس کے بعد اظہر علی اور عابد علی نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور سنچریاں اسکور کیں۔اظہر علی 126،فوادعالم 5 اور بابر اعظم 2 رنز بنا پولین لوٹ گئے۔

پاکستان نے دوسرے روز کا اچھا آغاز کیا۔  نائٹ واچ مین ساجد خان اور عابد علی نے 36 رنز کی شراکت داری قائم۔ ساجد خان 20 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

اس دوران عابد علی کا بلا رنز اگلتا رہا اور انہوں نے اپنے کیئریر کی پہلی ڈبل سنچری اسکور کی۔

پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے تیز و جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 97 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ باولر تابش خان کو کارکردگی دکھانے کا موقع دیا گیا ہے۔

ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ امام الحق، شان مسعود، عابد علی، عمران بٹ کھیلے کوئی فرق نہیں پڑتا۔رینکنگ پر نہیں کارکردگی پر توجہ ہے۔ پرفارمنس بہتر ہو گی تو رینکنگ بھی بہتر ہوگی۔

دوسرے ٹیسٹ کیلئے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں کھلاڑیوں میں عابد علی، محمد رضوان، اظہرعلی، عمران بٹ، بابراعظم اور نعمان علی شامل ہیں۔ حسن علی، ساجد خان، تابش خان، شاہین آفریدی، حارث، فواد عالم اور فہیم اشرف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیم نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

ہرارے کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگز اور 116 رنز سے ہرایا تھا۔

اس سے پہلے قومی ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو دو ایک سے شکست دی تھی۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More