سعودی حکومت کا مکمل انتظامات کے ساتھ حج کرانے کا اعلان

بول نیوز  |  May 10, 2021

سعودی حکومت کی جانب سے  رواں سال زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات کے ساتھ حج کرانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حج کے آپریشنل امور اور تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اس ضمن میں سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا۔

اس موقع پر زائرین کی صحت و سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، محفوظ ماحول میں جملہ سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ حج کے کام انجام دیئے جاسکیں گے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More