بابراعظم نے بحیثیت ٹیسٹ کپتان ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

ہم نیوز  |  May 10, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے مایا ناز بلے باز بابراعظم بحیثیت کپتان ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

بابر اعظم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے پہلے4 ٹیسٹ میچوں میں فتح حاصل کی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے2020 میں بابراعظم کو ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سونپی تھی۔

بابراعظم نے پہلی بار نیوزی لینڈ کیخلاف دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی تھی۔

انہوں نے بطور ٹیسٹ کپتان پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو کراچی میں شکست دی تھی۔ ان کی قیادت میں پاکستان نے حال ہی میں زمبابوے کو دو ٹیسٹ میچوں میں شکست دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More