شہروز کاشف نےماؤنٹ ایورسٹ پر’پاکستان‘کا پرچم لہرادیا

سماء نیوز  |  May 11, 2021

فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی نوجوان شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر ’پاکستان‘ کا پرچم لہرا دیا۔

شہروز کاشف نے 8ہزار 849میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ 19سال کی عمر میں سرکرلی جس کے بعد وہ کم عمرترین بلند ترین چوٹی سرکرنے والے پاکستانی بن گئے۔

شہروزکاشف کی 8 ہزارمیٹرسے بلند چوٹی کی دوسری کامیابی ہے۔ شہروزکاشف 17 سال کی عمرمیں براڈپیک پرقومی پرچم لہراچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا میں 8 ہزارمیٹرسے زیادہ بلند 14 پہاڑی چوٹیاں موجود ہیں۔ 8 ہزارمیٹرسے اونچی 8 چوٹیاں سرکرنے کا اعزاز پاکستان کے محمدعلی سدپارہ کے نام ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں سردیوں کے دوران کےٹو سرکرنے کے دوران محمد علی سدپارہ اور انکے تین ساتھی لاپتہ ہوگئے تھے۔ جس کے بعد پاکستانی افواج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم 12 دن جاری رہنے والے آپریشن میں سدپارہ کی لاش نہیں مل سکی تھی اور 18فروری کو آپریشن ختم کرنےکا اعلان کردیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More