نازیہ حسن کے ایمن سلیم کی فیملی کے ساتھ تعلقات کیسے تھے؟ اداکارہ نے بتا دیا

ہماری ویب  |  May 11, 2021

اداکارہ ایمن سلیم جو ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔ دن بہ دن ان کے مداحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ہمیشہ ہی یہ اپنے دلکش انداز سے سب کا دل جیت لیتی ہیں۔

اداکارہ ایمن سلیم مشہور گلوکارہ نازیہ حسن کی نند کی بیٹی ہیں، یعنی نازیہ حسن ایمن کے ماموں کی بیوی اور ایمن کی مامی تھیں۔ اس بات پر سوشل میڈیا پر بہت تصاویر وائرل ہوئیں اور لوگوں نے کمنٹ کیا کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے کافی ملتی ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران ایمن نے اپنی مامی کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ:

'' مجھے یاد نہیں اب اتنا زیادہ مگر میں ان کے انتقال کے وقت میں بہت چھوٹی تھی، گھر والوں سے ہمیشہ ان کی تعریفیں ہی سنی ہیں۔ ''

مذکورہ پروگرام میں ایمن سے ان کی شادی اور بچپن کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا، جس پر ایمن کا کہنا تھا کہ: '' میں بچپن میں بہت شرارتی تھی، ہر قسم کی شرارت کرتی تھی، کتنی دفعہ تو ٹانگ اڑا کر اپنے والد کو بھی گرا دیتی تھی، میں نے بہت مستیاں کی ہیں۔ شادی کا جہاں تک سوال ہے وہ میں اپنی اور اپنے گھر والوں کی پسند سے ہی کروں گی۔ ''

میرے والد بہت اچھے اور بہت پیار کرنے والے ساتھ دینے والے ہیں،مجھے گھر والوں کی طرف سے کبھی کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں اٹھانی پڑی۔ ہمارے گھر میں سب ایک دوسرے کے ساتھ مل بانٹ کر رہتے ہیں اور آپس میں بہت سمجھتے ہیں

ہماری فیملی کے آپس میں تعلقات اچھے ہیں، امی کی طرف سے ننھیال والے بھی اور ابو کی طرف سے ددھیال والے بھی بہت محبت کرنے والے قدر کرنے والے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More