حکومتی اقدام کے ذریعے والدین کو تحفظ کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں، فرخ حبیب

بول نیوز  |  May 11, 2021

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ والدین کی عزت وتکریم پر کبھی کوئی حرف نہیں آئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں  وزیر مملکت فرخ حبیب نے والدین کے تحفظ کے حوالے سے بات کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ والدین کی عزت وتکریم پر حرف نہ آئے اس کے لیے تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے ذریعے بچوں کی جانب سے والدین کو زبردستی گھروں سے نکالنے کے خلاف تحفظ فراہم کردیا گیا ہےوالدین کو گھروں سے نکالنے پر ایک سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی pic.twitter.com/tG1PObsZFs

— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 11, 2021

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تحفظ والدین آرڈیننس 2021 کے ذریعے بچوں کی جانب سے والدین کو زبردستی گھروں سے نکالنے کے خلاف تحفظ فراہم کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ والدین کو گھروں سے نکالنے پر ایک سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل صدر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت تحفظ والدین آرڈیننس 2021 جاری کردیا ہے۔

اس آرڈیننس کا مقصد بچوں کی جانب سے والدین کو زبردستی گھروں سے نکالنے کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے، آرڈیننس کے تحت والدین کو گھروں سے نکالنا قابل سزا جرم ہوگا۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More