پاکستان کے انیس سالہ شہروز کاشف نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کر لی

اردو نیوز  |  May 11, 2021

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے انیس سال کی عمر میں دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرکے پاکستان کے سب سے کم عمر کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

 شہروز کاشف ماؤنٹ ایورسٹ کرنے والے پانچویں پاکستانی ہیں اور انہوں نے پاکستان کی جانب سے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

 

 شہروز کاشف نے منگل کی صبح ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا اور اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے یہ خبر شیئر کی۔

واضح رہے کہ اب تک ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے سب سے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز امریکہ کے جورڈن رومرو کے پاس ہے جنہوں نے تیرہ سال کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More