وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری

بول نیوز  |  May 11, 2021

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے اچانک دوروں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آج بغیر کسی پروٹوکول کے حیات آباد،   مارکیٹ، کارخانوں، جمرود روڈ اور رنگ روڈ کا اچانک دورہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے ان علاقوں میں لاک ڈاون کی صورتحال، ایس او پیز پر عملدرآمد ، صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا ہے۔

محمود خان نے کارخانوں اور مارکیٹ کے علاوہ دیگر علاقوں میں لاک ڈاون کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کارخانوں اور مارکیٹ  میں بعض دوکانداروں کی طرف سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر برہمی کا اظہار بھی کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈپٹی کمشنر پشاور کو وارننگ اور لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More