تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد، اسدعمرکا مفتی منیب کےمتعلق ٹویٹ

ہم نیوز  |  May 13, 2021

جمعرات کو عید کےغیر متوقع اعلان کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین رویت ہلال کمیٹی کو کہیں ڈھکے چھپے الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر رویت ہلال کمیٹی اور عید مبارک کے ساتھ مفتی منیب کا نام بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ مفتی منیب نے قضا روزہ رکھنے کا اعلان کر کے شوال کا چاند نظر آنے کے حکومتی اعلان کو مزید متنازع بنا دیا ہے۔

مزید تفصیل جانیں:

وفاقی وزیراسدعمر نے ٹویٹ کیا کہ کل کے بعد کہیں مفتی منیب کی تصویر کیساتھ یہ تحریر نا نظر آنا شروع ہوجائے’تیری یاد آئی تیرے جانے کے بعد‘۔

اسد عمر نے لکھا ایک زمانے میں ایوب خان کی تصویریں ٹرکوں کے پیچھے لگی ہوئی ہوتی تھیں اور لکھا ہوتا تھا … تیری یاد آئ تیرے جانے کے بعد۔

کل کے بعد اب کہیں یہ بات مفتی منیب کی تصویر کے ساتھ نا نظر آنا شروع ہو جائے۔

ایک زمانے میں ایوب خان کی تصویریں ٹرکوں کے پیچھے لگی ہوئی ہوتی تھیں اور لکھا ہوتا تھا … تیری یاد آئ تیرے جانے کے بعد. کل کے بعد اب کہیں یہ بات مفتی منیب کی تصویر کے ساتھ نا نظر آنا شروع ہو جائے 😊

— Asad Umar (@Asad_Umar)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More