پاکستان فلسطین کی جدوجہد میں مکمل تعاون کرے گا، وزیر اعظم

ہم نیوز  |  May 13, 2021

اسلام آباد: وزیر اعظم نے فلسطینی صدر کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلا دیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلیفون کیا اور فلسطینی صدر سے اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کی۔

وزیر اعظم کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی اور وزیر اعظم نے فلسطینی صدر کو پاکستان کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان فلسطین کی جدوجہد میں مکمل تعاون کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فلسطینی صدر نے وزیر اعظم کو فلسطین کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پر رابطہ میں رہنے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More