سمندری طوفان “توکتے” تباہی مچانے کےلئے تیار

بول نیوز  |  May 16, 2021

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ” توکتے” کے باعث کراچی میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

آج تا 17 مئی شہرقائد کا موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ شہر میں 12 تا 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں۔

بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ” توکتے” کا معاملہ

ایک ویدر سسٹم  بحیرہ عرب کے جنوب میں بن رہا ہے جسے ” توکتے” کا نام دیا گیا ہے۔

سمندری طوفان ” توکتے” مزید شدت اختیار کرگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان “توکتے”  کراچی کے جنوب مشرق میں 1210کلو میٹر کے فاصلے پرہے۔

سمندری طوفان میں 100 تا 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا اور 140کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑچل رہے ہیں۔

آئندہ 12 گھنٹے میں توکتے مزید طاقتور ہو کر شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگا۔

سمندری طوفان کا رخ شمال مغرب سمت میں بھارتی گجرات کی جانب ہے، 18 مئی کی صبح توکتے بھارتی گجرات سے ٹکرائے گا۔

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More