عید کی چھٹیاں ختم: ملک بھر میں ٹرانسپورٹ بحال

بول نیوز  |  May 16, 2021

 ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بحال ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز این سی او سی کے اجلاس میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق این سی اوسی نے عیدکی تعطیلات کے دوران ایس او پیز کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پیر سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آج سے ملک بھر میں بین الصوبائی، انٹرسٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ چلے گی  تاہم ٹرانسپورٹرز ایس اوپیز کے تحت 50 فیصد مسافر ہی بٹھا سکیں گے۔

این سی او سی کے فیصلے کے مطابق میٹرو پبلک ٹرانسپورٹ کورونا ایس او پیز کے مطابق چلائی جائے گی اور بسوں میں مسافروں کو فاصلے سے بٹھایا جائے گا۔

 

--> Double Click 970 x 90
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More