ہیلتھ کیئر روبوٹ تیار

بول نیوز  |  Jun 10, 2021

صحت عامہ کے کارکنوں پر سے کام کے دباؤ کو کم کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ کی ایک کمپنی نے گریس نامی ایک ہیلتھ کیئر روبوٹ تیار کر لی ہے۔

ہیلتھ کیئر روبوٹ عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرناک پھیلاؤ کے اس عہد میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کام کے شدید دباؤ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

ہیلتھ کئیر پروفیشنل سے کافی مشابہت رکھنے کے ساتھ ساتھ سماجی ربط وضبط کی صلاحیت کی بھی حامل ہے۔

ہیلتھ کیئر روبوٹ بنانے والے ڈیوڈ ہینسن کا کہنا ہے کہ اب یہ عالمی وبا کے دوران فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز پر کام کے شدید دباؤ کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی۔

اس ہیومونائیڈ روبوٹ جسے گریس کا نام دیا گیا ہے، اسے ہینسن روبوٹک نے ہیلتھ کیئر مارکیٹ کے لیے ڈیولپ اور ڈیزائن کیا ہے۔

یہ روبوٹ بوڑھے اور تنہائی میں رہنے والے لوگوں بالخصوص وہ لوگ جو کہ کورونا وبا کے دوران بیمار ہوئے انکے لیے کافی کار آمد ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More