منی لانڈرنگ کیس: حسین لوائی کی رہائی کی روبکار جاری

سماء نیوز  |  Jun 10, 2021

احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل کے مرکزی ملزم حسین لوائی کو ضمانت پر رہا کرنے کی روبکار جاری کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی کردار اور پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کے شریک ملزم حسین لوائی کی ضمانتی مچلکے جمع کرانے پر رہائی کی روبکار جاری کردی گئی۔

میگا منی لانڈرنگ ریفرنس کے مرکزی ملزم حسین لوائی جولائی 2018ء سے 3 سال سے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے، ان پر اپنے نجی بینک میں ماتحتوں کے ساتھ مل کر جعلی اکاؤنٹس چلانے اور آصف زرداری کے فرنٹ مین کی حیثیت سے منی لانڈرنگ کا سارا منصوبہ تیار کرنے کا الزام ہے۔

یہ بھی دیکھیں: بینکنگ کورٹ میں حسین لوائی اور آصف زرداری میں سرگوشیاںاسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے حسین لوائی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدايت کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More