میری تینوں مہنگی گھڑیاں چوری ہوگئیں اور پھر میں ۔۔ اداکار منیب بٹ کی گھڑی چوری ہوئی تو انہوں نے کیا کیا؟

ہماری ویب  |  Jun 11, 2021

چوری کی واردات کہیں بھی کسی بھی جگہ پیش آسکتی ہے۔ آج کل عام عوام کے گھروں میں چوری ہوجاتی ہے اور کسی کو معلوم تک نہیں ہوتا مگر اب تو بڑے اداکاروں کی بھی قیمتی اشیاء چوری ہونے سے بچ نہ سکیں۔

اداکار منیب بٹ کی جانب سے ان کی گھڑی چوری ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

حال ہی میں وہ ایک ویب ٹی وی شو میں مہمان خصوصیِ مدوع کیے گئے جس میں انہوں نے دوران گفتگو انکشاف کیا کہ نجی ٹی وی سے نشر کیے جانے والے ڈرامہ کے سیٹ سے ان کی گھڑیاں غائب ہوچکی ہیں۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دو مہنگے برانڈز کی گھڑیا تھیں اور دونوں ہی ڈرامے کے سیٹ پر دوران شوٹنگ چوری ہوگئیں، میں نے صبح اسسٹنٹ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ وہ دونوں گھڑیاں موجود نہیں ہیں۔

منیب بٹ نے بتایا کہ ہم اس واقعے کے بعد پھر ہم نے کافی تفتیش کی اور پھر ان کی چوری ہونے والی گھڑیوں کا ہم نے سوراغ لگایا لیکن جس شخص نے گھڑیاں چوری کی تھیں وہ نہ ہماری ٹیم کا تھا اور نہ ہی پروڈکشن کا تھا، وہ شخص لوکیشن کا تھا اور جب ہمیں پتا چلا کہ گھڑیاں اس شخص نے چوری کی ہیں تو وہ سیٹ سے فرار ہوگیا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ جب ہم نے اسے کال کی تو اس وقت وہ شخص میری ایک گھڑی بیچنے کے لیے صدر میں موجود تھا، ہم نے اس سے سوال کیا کہ بیچی تو نہیں ہیں تو اس نے کہا نہیں میں واپس آجاؤں گا، بس منیب بھائی سے پوچھیں مجھے ماریں گے تو نہیں۔

منیب بٹ نے بتایا کہ اس شخص نے گھڑیاں مجھے واپس کیں جس پر اس سمجھایا کہ یہ سب غلط ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More