متحد ہ عرب امارات کے شہریوں نے پریشانی کی وجہ بتا دی

بول نیوز  |  Jun 11, 2021

متحد ہ عرب امارات میں زندگی بسر کرنے والوں نے اپنی پریشانی کی وجہ بتا دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید ترین گرمی کے باعث شہری پریشان ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نےمزید بتایا کہ بارش نا ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

امارات کے کئی علاقوں میں ہوا میں نمی کی شرح میں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

گرمی کی شدت کی وجہ سے بے انتہا پسینہ بہنے سے ڈی ہائیڈریشن کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔

گزشتہ روز دبئی کے علاقہ حطہ میں درجہ حرارت 46.1 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More