رواں مالی سال: وزارت صحت کیلیے مختص رقم کا صرف 39 فیصد استعمال ہوا

ہم نیوز  |  Jun 11, 2021

اسلام آباد: وفاقی وزارت صحت کے لیے مختص رقم میں سے سال رواں کے دوران صرف 39 فیصد فنڈز خرچ ہو سکے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ذمہ دار ذرائع نے کیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت صحت کے جاری 23 منصوبے پی ایس ڈی پی میں دوبارہ بھی شامل کیے گئے ہیں۔

واں مالی سال وزارت صحت کے لیے مختص رقم میں سے 39 فیصد فنڈز خرچ ہوئے ہیں، وزارت صحت کے جاری 23 منصوبے پی ایس ڈی پی میں پھر شامل ہیں

اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ رواں مالی سال میں صحت سہولت پروگرام پر 32 سو ملین خرچ ہوئے ہیں جب کہ دیہی علاقوں میں صحت سہولت پروگرام پر 756 میں سے صرف 162 ملین روپے خرچ ہو سکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاق میں 4 بی ایچ یوز کی تعمیر کے لیے مختص 204 میں سے 56 ملین روپے خرچ ہوئے ہیں۔

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ محفوظ انتقال خون پروگرام کے لیے مختص 235 ملین میں سے صرف 19 ملین خرچ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسی طرح پمز کے شعبہ ریڈیالوجی کی اپ گریڈیشن کے لیے مختص 113 ملین میں سے صرف ایک ملین روپے خرچ ہوئے ہیں۔

مالی سال برائے 2020-21 کا بجٹ: دفاع کے لیے 1373 ارب روپے مختص

اسی طرح ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے اسپتال پمز ایم سی ایچ اپ گریڈیشن کے لیے مختص 854 میں سے صرف دو ملین روپے خرچ کیے جا سکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More