موبائل فونز سستا، موبائل کال مہنگی ہوجائیگی

سماء نیوز  |  Jun 11, 2021

فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے آئندہ مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کردیا ہے۔

وزیر خزانہ نے مواصلاتی نظام سے متعلق بجٹ تقریر میں بتایا کہ موبائل فون پر موجودہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 12.5 سے کم کر کے 10فیصد کردی جائے گی۔ جبکہ تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی کال، انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پیغامات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کردی جائے گی۔ اس کے علاوہ موبائل فون کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی بھی بڑھائی جارہی ہے۔

  کرونا ایمرجنسی فنڈز کیلئے 100 ارب روپے مختصدوسری جانب وفاقی عالمی وبا کرونا سے متعلق انہوں نے بتایا کہ کرونا ایمرجنسی فنڈز کیلئے 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کرونا ویکسین کی درآمد پر بھی 1 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے، جب کہ جون سال 2022 تک 10 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More