منہ کی صفائی صحت کے لئے ضروریہے

بول نیوز  |  Jun 12, 2021

انسان  چہرے سے چاہے جتنا خوبصورت کیوں نہ ہو ، اسکے منہ کی صفائی بھی خاصی ضروری اور اہم ہے۔

یہ اخلاقیات میں بھی شامل ہوتا ہے کہ منہ کی صٖفائی رکھی جائے خاص طور پر جب آپ ایک نوکری پیشہ انسان ہوں کیونکہ بات کرتے وقت منہ سے بدبو آنا یا دانت خراب ہونا کسی بھی انسان کو آپ سے دور کر سکتا ہے۔

منہ کی صفائی کے لئے چند اہم نسخے :

1۔ منہ کی صفائی کے لئے آدھا کپ گرم پانی میں آدھا چمچ نمک ڈال کراچھی طرح ہلائیں اوراس سے غرارے کریں۔

2۔ دن میں دو بارناریل کے تیل کا ایک چمچ لے کر غرارے کریں اور تیل نگلنے سے پرہیز کریں۔

3۔ ایک گلاس پانی میں لونگ اوردارچینی کے تیل کے 10 قطرے ڈالیں اور روزانہ 2 بار اس سے غرارے کریں۔

4۔ جب آپ کا منہ زیادہ خشک ہوتا ہے، تو اس میں تھوک کم بنتا ہے اور جب لعاب دہن کم ہوتا ہے،تو غذائی ٹکڑے اور بیکٹیریا زیادہ وقت تک منھ کے اندر موجود رہنے لگتے ہیں، جس سے سانس میں بُو کا سامنا ہوتا ہے۔

اس سے نجات کا حل بھی آسان ہے، اور وہ ہے زیادہ پانی پینا چاہیئے۔

5 ۔ گلے میں سوزش ہو اور کچھ نگلنے میں مشکل پیش آ رہی ہو تونمک ملے پانی سے غرارے کرنے سے گلے کی تکلیف دِہ سوجن میں کمی آتی ہے جب کہ بیکٹیریا بھی مرتے ہیں۔

6۔ آدھا چائے کا چمچ ایک گلاس گرم پانی میں ملائیں اور پھر ایک سے 2 منٹ غرارے کریں،ی ہ پانی نگلنے سے گریز کریں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More