حکومت نے ملک کو انتظامی طورپر مفلوج کردیا،احسن اقبال

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک کوانتظامی طور پر مفلوج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن)   کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال  نے میڈیا  سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ حکومت کرپشن کےلوگوں کوایکسپورٹ کررہی ہے، حکومت کی ایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہورہا، حکمرانوں کی ساری توجہ انتقامی سیاست پرمبذول ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کیلئےاسمبلی کوبلڈوزکرکےخصوصی قانون پاس کرایا گیا۔

انھں نے  حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ  پاکستان کا جاسوس گرفتار ہو توبھارت کی اسمبلی قانون پاس کریگی؟ حکومت نےکلبھوشن کےمعاملے پرقوم کی آزادی کا سودا کتنےمیں کیا؟

احسن اقبال نے کہا کہ زلفی بخاری کوخصوصی جہازسےایکسپورٹ کیا گیا ہے، شوگراسکینڈل کی تحقیقات کیلئےعلی ظفرکولگایا گیا ،کرپشن اسکینڈل میں نیب نےکسی وزیرکوگرفتارنہیں کیا۔

ان کا کہنا ہےکہ احتساب عدالت ، نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت23 جون تک ملتوی کردی ہے، امیدہےرنگ روڈکیس میں بابراعوان کی عدالت لگےگی ،رنگ روڈکےتمام ملزمان کوکلین چٹ دےدی جائےگی اور رنگ روڈکیس میں ڈی جی اینٹی کرپشن کوتبدیل کردیاجائے گا۔

مسلم لیگ(ن)   کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ن لیگ کےارکان کو بغیرتحقیقات کےصرف الزام پرگرفتارکیا گیا ہے:نوازشریف کیلئےکوئی رعایت نہیں ہے، ن لیگ کےارکان کوبغیرتحقیقات کےصرف الزام پرگرفتار کیا گیا ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More