خلائی مخلوق سے رابطہ زمین پر زندگی ختم کر سکتاہے، ماہرین

ہم نیوز  |  Jun 14, 2021

ماہرین فلکیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ خلائی مخلوق سے رابطہ زمین پر موجود زندگیاں ختم کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین فلکیات نے خلائی مخلوق سے رابطہ کرنے کی کوششوں کو ترک کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین کا امریکی فوج کی اڑن طشتریوں سے متعلق رپورٹ کے جائزے کے بعد کہنا تھا کہ اس چیز کو غیر سنجیدہ انداز میں نہیں لینا چاہیے کہ خلائی مخلوق زمین کی طرف پرامن طریقے سے آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر شکر گزار ہونا چاہیے کہ ابھی تک ہمارا خلائی مخلوق سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے کیونکہ اگر خلائی مخلوق زمین کی طرف آئی تو زمین پر موجود زندگیوں کو خطرات لاحق ہو جائیں گے اور وہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ ہمیں اس خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے کہ خلائی مخلوق ہمارے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی یہ ہمیں نقصان بھی پہنچا سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More