منال خان اور احسن محسن کی پارٹی تنقید کی زد میں آگئی

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ منال خان اور احسن محسن منگنی کے بعد دوستوں کے ساتھ پارٹی کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔

اداکارہ منال اور احسن کی پارٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا گردش کر رہی ہے۔

https://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2021/06/200947942_122640193242136_8309442919052591279_n.mp4وائرل ہونے والی ویڈیو میں دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی پارٹی کی چند تصاویر بھی سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

تصاویر میں سبور علی، ایمن خان اور جند دوستوں کو منال اور احسن کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین انہیں کورونا ایس او پیز کی مکمل طور پر دھجیاں بکھیرنے پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب احسن محسن کی وائرل ویڈیو پر انہیں اخلاقیات کا درس دیا جارہا ہے۔

کچھ صارفین اپنی پسندیدہ جوڑی کی حمایت میں بھی بولتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کچھ دنوں قبل اداکارہ منال خان کی اداکار احسن محسن اکرام کے ساتھ منگنی ہوئی ہے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More