پیٹرولیم مصنوعات 4.20 روپے مہنگی کرنے کی سفارش

سماء نیوز  |  Jun 14, 2021

اوگرا نے ايک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی، پیٹرول 4 روپے 20 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کردی گئی، حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر ماہ دو بار یکم اور 16 تاریخ رد و بدل کیا جاتا ہے۔ اوگرا نے اوگرا نے اس بار بھی پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوائی ہے۔

اوگرا کی جانب سے سمری میں پیٹرول 4.20 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.50 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قیمتیں بڑھانے کی سمری موجودہ پیٹرولیم لیوی کے تناسب سے تیارکی گئی ہے، اس وقت پیٹرول پر 4 روپے 80 پیسے اور ڈیزل پر 5 روپے 14 پیسے لیوی وصول کی جارہی ہے۔

اوگرا کی سمری کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔ سمری منظوری ہونے کی صورت میں ڈیزل 114 روپے 26 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول 112 روپے 76 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More