کراچی: مغوی لڑکے کو قتل کرنیوالے 2افراد کو سزائے موت

سماء نیوز  |  Jun 14, 2021

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 15 سالہ لڑکے کے اغواء کے بعد قتل کرنیوالے 2 افراد کو سزائے موت سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں مغوی لڑکے کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر قاری عبدالحمید اور قاری احسن کو موت کی سزا سنائی گئی۔

عدالت نے انتظامیہ کو دونوں مجرمان کی جائیدادی بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔

سزائے موت پانے والے مجرمان کیخلاف کراچی کے تھانہ بریگیڈ میں لڑکے کے اغواء اور قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More