عالمی منڈی: تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

ہم نیوز  |  Jun 14, 2021

اسلام آباد: عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ یہ بات عالمی خبر رساں ایجنسی نے بتائی ہے۔

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 32 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت73 ڈالرزفی بیرل کی حد عبورکرگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایجاد کردہ ویکسین کے استعمال کے بعد پوری دنیا میں کاروباری سرگرمیاں بڑھی ہیں جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کورونا وبا کی پہلی لہر کے دوران دنیا نے یہ منظر بھی دیکھا تھا کہ امریکہ میں تیل کی قیمتیں منفی میں چلی گئی تھیں جس کے معنی یہ تھے کہ تیل کے خریدار کو رقم کی ادائیگی کمپنی کررہی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More