معروف بھارتی اداکار روڈ حادثے میں انتقال کر گئے

بول نیوز  |  Jun 14, 2021

جنوبی بھارت کے معروف اداکار سنچاری وجے انتقال کر گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کناڈا فلمی صنعت کے اداکار سنچاری وجے روڈ حادثے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پیر کو چل بسے۔

اداکار اس وقت حادثے کا شکار ہوئے جب وہ موٹر سائیکل پر اپنے ایک دوست سے ملاقات کے بعد واپس اپنے گھر آرہے تھے۔

واضح رہے کہ سنچاری وجے جمعہ کو ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد سے ان کی حالت خراب تھی۔

 تاہم پیر کو بنگلورو کے ایک نجی اسپتال کے ڈاکٹروں نے انھیں دماغی طور پر مردہ قرار دیدیا تھا۔

اداکار کے بھائی کے مطابق حادثے میں انکی ران اور دماغ پر شدید چوٹیں آئی تھیں جس سے ان کے دماغ کے اسٹم نے کام کرنا بند کردیا تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ سنچاری ہمیشہ معاشرے کی خدمت پر یقین رکھتے تھے اسی وجہ سے ہم نے فیصلہ کیا کہ ان کے اعضا عطیہ کردئیے جائیں تاکہ ان کی خواہش پوری کی جاسکے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More