کشمیریوں کی آزادی کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے، سراج الحق

بول نیوز  |  Jun 16, 2021

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے قومی اسمبلی میں آج حکومت اور اپوزیشن ارکان کی ہنگامہ آرائی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں اکھاڑہ اور جمہوریت مذاق بن گئی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ آج قومی اسمبلی سے بدتہذیبی گھر گھر پہنچی ہے، حکومت اور اپوزیشن نے غیر ذمہ داری کی تمام حدیں پار کردیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے، وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ میں کشمیر پر تقریر کے بعد سب کچھ بھول گئے ہیں۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More