بجلی صارفین کے لئےاچھی خبر

بول نیوز  |  Jun 18, 2021

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 12 پیسے فی کمی کاامکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی۔

سی پی پی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی میں پانی سے 26.64 فیصد اور کوئلے سے 20.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی،مہنگے فرنس آئل سے 5.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی جس پر فی یونٹ 14 روپے 35 پیسےفی یونٹ لاگت آئی۔

سی پی پی اے کے مطابق مقامی گیس سے 11.18 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 21.74 فیصد بجلی پیداکی گئی ہے۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ مقامی گیس سے پیدا ہونےوالی بجلی کی لاگت 7 روپے 85 پیسے اور درآمدی ایل این جی پر 10 روپے 4 پیسے فی یونٹ لاگت رہی جبکہ ایٹمی ذرائع سے مئی میں 9.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے کا مزید کہنا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمںٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 12 پیسے فی کمی کاامکان ہے، نیپرا انتیس جون کو سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More