فنانس بل 2021 میں موجود قانونی اور تکنیکی سقم دور کرنے کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل

بول نیوز  |  Jun 18, 2021

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل 2021 میں موجود قانونی اور تکنیکی سقم دور کرنے کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ممبر آئی آر پالیسی چوہدری محمد طارق اور ممبرکسٹمز پالیسی سید حامد علی ممبرہوں گے، تصیحی کمیٹی ٹیکنیل کے چیئرمین نعیم اختر شیخ ہوں گے۔

ایف بی آر کے مطابق تصحیحی ٹیکنیکل کمیٹی میں اشفاق تولہ، سید یاور علی، عبدالقادر میمن، شہزاد حسین، خرم مختار، حافظ محمد ادریس، حبیب فخرالدین، جناب عبدالقادر وہاب اور سعدیہ نذیر کمیٹی میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق تصحیحی کمیٹی بزنس کے چیئرمین جناب سلطان علی الانہ چئیرمین ایچ بی ایل ہوں گے، شریک چئرمین ایف بی آر کے ممبر آئی آر پالیسی چوہدری محمد طارق اور ممبرکسٹمز پالیسی سید حامد علی ہوں گے، دیگر ممبران تصیحی بزنس کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More