بھارت کا نیوزی لینڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کیلئے 139 رنز ہدف

ہم نیوز  |  Jun 23, 2021

بھارت نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کیلئے 139 رنز ہدف دے دیا۔

ساؤتھمپٹن کے میدان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں بھارت اپنی دوسری اننگز میں محض 170 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

بھارت کے 4 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ بھارت کی جانب سے رشپ پنٹ 41 اور روہت شرما 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی نے 4 ، ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹیں جب کہ کائل جیمیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوَٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More