جوہر ٹاؤن دھماکے کے ذمے دار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے، عثمان بزدار  

بول نیوز  |  Jun 24, 2021

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے کہا ہے کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کے ذمے دار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں  انہوں نے جوہر ٹاؤن دھماکے کی مذمت کی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ٹیلی  فون کرکے دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئےدعا کی۔

سردارعثمان بزدار نے کہا کہ زخمیوں کی مکمل دیکھ بھال اور بہترین علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ہے، دھماکے کے ذمے دار جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

--> Double Click 300 x 250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More