کراچی:پراپرٹی ڈیلرکو قتل کردیا گیا

سماء نیوز  |  Jul 22, 2021

کراچی میں چند روز کے دوران دو پراپرٹی ڈیلرز کو قتل کردیا گیا۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پراپرٹی ڈیلرز سلطان احمد کو ان کے گھر کے باہر نشانہ بنايا گيا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

مقتول سلطان احمد گاڑی ميں بچوں کے ہمراہ جارہے تھے کہ موٹر سائيکل پر سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے بعد سلطان احمد نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی تاہم وہ چند میٹر بھی نہ چل سکے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتول سلطان بچوں کے ہمراہ گھر سے باہر گئے تھے، مقتول چار بچوں کا باپ تھا اوراس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ ایک بیوی کی رہائش اورنگی ٹاؤن جب کہ دوسری کی ناظم آباد میں ہے۔

 دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے پیشہ ور لگتے ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی شاخسانہ ہے۔

اس سے قبل اتوار کے روز بھی بکل اسی انداز میں ایک اور اسٹیٹ ایجنٹ کو گھر کے سامنے قتل کيا گيا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More