ملٹی ڈیوائس فیچر ’واٹس ایپ ویب‘ میں کیا تبدیلی لائے گا؟

بول نیوز  |  Jul 30, 2021

واٹس ایپ متعدد قسم کے نئے فیچرز کو متعارف کروانے کے ذریعے اپنے پلیٹ فارم کو ایک نئی شکل دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے بیٹا ورژن صارفین کے لئے ملٹی ڈیوائس فیچر متعارف کروایا گیا لیکن سوال یہ ہے کہ اس فیچر کے بعد واٹس ایپ ویب استعمال کرنے والے صارفین کے لئے کیا تبدیلیاں آئیں گی؟

اس حوالے سے واٹس ایپ ترجمان کا بیان غیر ملکی میڈیا میں شائع کیا گیا جس میں واٹس ایپ کا نیا ملٹی  ڈیوائس فیچر فون انٹرنیٹ نہ ہونے کی صورت میں بھی واٹس ایپ تک رسائی کی اجازت دیتا ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کو فون کے واٹس ایپ  ویب سے کنیکٹ کرنے کے لئے انٹرنیٹ درکار ہوتا ہے اور بعد ازاں واٹس ایپ ویب تک رسائی کے لئے  QR کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم موبائل میں انٹرنیٹ بند ہونے کی صورت میں منٹوں میں ہی ویب پر موصول ہونے والے میسیجز کا سلسلہ رک جاتا ہے لیکن اب  واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس فیچر کے متعارف کروائے جانے کے بعد اس میں تبدیلی آگئی ہے۔

اس نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین اب پرائمری ڈیوائس کے ساتھ 4 ڈیوائسز میں کنیکٹ ہوسکتے ہیں۔

اس نئے فیچر کے آنے کے بعد واٹس ایپ ویب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے واٹس ایپ ترجمان کا کہنا تھا کہ صارفین کے لئے واٹس ایپ ویب ہمارا ایک اہم اور خاص پلیٹ فارم ہے۔

ترجمان کے مطابق ایک وقت میں بیک وقت چار ڈیوائسز میں واٹس ایپ کی سہولت متعارف کیے جانے سے مراد واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ، فیس بک یا پورٹل سے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ایک دوسرے اسمارٹ فون یا ٹیب پر واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لئے صارف کو  تھوڑا سا وقت درکار ہوگا، اس نئے فیچر کے ساتھ واٹس ایپ ویب اور ڈیسک ٹاپ پہلے کی طرح بلکہ اور بہتر طریقے سے کام کرے گا لیکن اگر آپ اب پی سی یا لیپ ٹاپ سے میسجز کرنا یا وصول کرنا چاہیں گے تو آپ کو انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Adsense 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More